پشاور پولیس نے طالبعلم کو گولیاں مارنے کے بعد ایک اور بچے کی جان لے لی

Mar 14, 2021 | 22:52:PM

(24 نیوز)طاقت کے نشے میں مست پشاور پولیس بے لگام ہوگئی ،بنوں کے طالب علم کو گولیاں مارنے کے بعد پولیس نے ایک اور بچے کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق 14سالہ شاہ زیب کوگزشتہ روزغربی پولیس نے موٹر سائیکل کاغذات نہ ہونے پر گرفتار کیا ۔تھانے میں تشدد کے بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، بچے کومارنے کے بعد پولیس  نےخودکشی کا ڈرامہ رچا  دیا۔
شاہ زیب کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 2 بجے گھر سے تصاویر بنوانے نکلا تھا جبکہ پولیس نے اس پکڑ کر مجھے کال کی۔ میرے بیٹے کو ٹارچر کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ بعد میں اسے پھانسی کے ذریعے خودکشی کا نام دیا جارہا ہے ۔چھوٹا بچہ کیسے پھانسی لے سکتا ہے اس کے پاس رسی کہاں سے آئی۔ پولیس نے اپنے اپ کو بچانے کیلئے تشدد زدہ لاش کو پھانسی دے دی ہے۔
پولیس کی تحویل میں طالب علم کی پر اسرار ہلاکت پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ آئی جی پی کو واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔
 وزیر اعلی کے نوٹس لینے کے بعد آئی جی پی فوری طور پر متعلقہ تھانے پہنچ گئے۔ متعلقہ محرر  اور ایس ایچ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس تشدد سے طالب علم کی ہلاکت واقع ہونے کی صورت میں ملوث اہلکاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ ملوث اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی، وزیر اعلی متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی ۔

مزیدخبریں