وزیر داخلہ شیخ رشید 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

Mar 14, 2021 | 22:56:PM

(24 نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے،قطر پہنچنے پر پاکستان کے سفیر نے دوہا انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر وزیر داخلہ کا استقبال کیا-

نیوز اپڈیٹ:

 وزیر داخلہ 15 سے 17 مارچ منعقد ہونے والی ملی پول قطر نمائش میں شرکت کرینگے،شیخ رشید احمدبین الاقوامی نمائش سے خطاب اورپاکستانی نمائشی سٹال کا دورہ کرینگے۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات بھی کرینگے۔شیخ رشید پاک قطر دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے وفود کی سطح پر بات چیت کی سربراہی کرینگے، اس کے علاوہ تجارت کے فروغ اور قطر میں پاکستانی مین پاوربڑھانے کے حوالے سے مذاکرات کرینگے۔ شیخ رشید احمد امیر قطر کےلئے وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی مراسلہ پہنچائیں گے۔

مزیدخبریں