(24 نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے مختلف جماعتوں اور 30 آزاد امیدواروں نے 70 کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے مگر حیرت کی با ت ہے کہ ابھی تک کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔
تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی 17 مارچ تک وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تین روز میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن غربی سے 30 امیدواروں نے نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں جن میں جمعیت علما اسلام ف کی جانب سے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو،تحریک انصاف کے اشرف جبار قریشی،تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی، مولانا رضی حسینی اور دیگر شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو، ایڈوکیٹ قادر خان مندوخیل، ایم کیو ایم کے یوسف عالم، تحریک انصاف کی لیلی پروین، سنی تحریک کے سربراہ بلال قادری اور دیگر نے پہلے ہی فارم حاصل کئے ہوئے ہیں۔
یا د رہے کہ اس حلقہ سے تحریک انصاف کے فیصل واوڈا نے عا م انتخابات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو شکست دی تھی۔چونکہ اب فیصل واوڈا سینیٹر بن چکے ہیں اس وجہ سے حلقہ میں ضمنی الیکشن کا دنگل منعقد ہو رہا ہے جس میں کئی نامور سیاستدان اکھاڑے میں اترینگے۔
کیاتحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی بھی فیصل واوڈا کے حلقہ سے الیکشن لڑینگے؟ بڑی خبر آگئی
Mar 14, 2021 | 23:07:PM