(24 نیوز)لاک ڈائون کے خلاف انجمن تاجران کا اعلیٰ سطحی اجلاس، کل دن چار بجے لا ک ڈا ﺅن کیخلاف دما دم مست قلندر کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ انجمن تاجران نے لاک ڈائون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ کیا ہے۔ دکانیں، ریسٹورنٹ اور شادی ہالز کے معاملے پر غور کیا گیا جس کے بعدجمعہ ہفتہ، اتوار اور شام چھ بجے دکانیں ریسٹورنٹ اور شادی ہالز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا گیا ہے ۔
صدر مرکزی انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے، ایسے مشیروں سے جان چھڑائے جنہوں نے اڑھائی سال سے عوا م کو وختہ ڈالا ہوا ہے، اگر دکانیں، ریسٹورنٹ دیر سے بند کریں گے تو رش نہیں ہوگا اور کو رونا بھی نہیں پھیلے گا۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ ہم تمام تاجر سٹرکوں پر نہیں کھڑے ہونا چاہتے۔ حکومت تاجروں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے ۔ہم سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ پہلے بھی رمضان کے مہینے میں حکومت نے تاجروں کی بات نہ مان کر نقصان اٹھایا تھا،سد عمر صاحب اس سب کے ذمے دار ہیں۔ براہ مہربانی تاجروں کو پی ڈی ایم میں شامل نہ کریں ہم تاجر نمائندے ہیں۔
اجلاس انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اور مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ اور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے محمد فاروق کی قیادت میں ہوا۔ اجلاس میں تمام مرکزی قیادت نے بھی شرکت کی۔
انجمن تاجران پاکستان کا 4بجے لا ک ڈا ﺅن کیخلاف دما دم مست قلندر کا اعلان
Mar 14, 2021 | 23:42:PM