(24 نیوز)راولپنڈی میں کے آر ایل کرکٹ اسٹیڈیم کو اب شعیب اختر اسٹیڈیم کے نام سے پکارا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تاریخی وینیو کو شعیب اختر کے نام سے منسوب سابق قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ اس اعزاز پر میرے پاس شکریہ کیلئے الفاظ نہیں ہیں،انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے نام کی تختی بھی شیئر کردی۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ برسوں عزت افزائی اور پیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرسکوں،میں نے ہمیشہ پوری لگن، دیانتداری اور عزم کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی تاکہ ہمارا پرچم سربلند رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی ستارہ اپنے سینے پر فخر کے ساتھ سجاتا ہوں، اسلام آباد میں سپورٹس گالا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاپاکستان کا ڈومیسٹک سٹرکچر بہتر ہونا چاہئے تاکہ کھلاڑیوں کو اچھے پیسے ملیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئے، عماد وسیم کا T20 ٹیم سے ڈراپ ہونا نہیں بنتا، محمد وسیم اور وسیم خان پاکستان کرکٹ کے لئے بہترین کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوں نے کے آر ایل ا سٹیڈیم کا نام میرے نام پر رکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگراسٹیڈیمز کے نام بھی قومی لیجنڈز کے نام پر ہونے چاہئیں۔