ویڈیو؛ لاہور شاپنگ پلازہ میں آگ کیسےلگی؟متاثرہ دکاندار وں کے اہم انکشافات

Mar 14, 2022 | 10:19:AM
پیس پلازے میں بھڑکنے والی آگ پر 6 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پا لیا گیا
کیپشن: پلازہ میں آگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے گلبرگ کے ایک پلازے میں بھڑک اٹھنے والی آگ پر 6 گھنٹے گزرنے کے بعد جزوی طور پر قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے کی ویڈیوبھی سامنے آچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  آتشزدگی کے واقعات روکنے کانام نہیں لے رہے،لرزہ خیزواقعات میں کئی قیمتی جانیں اور بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں، آگ لگنے کا ایک اور واقعہ لاہور  گلبرگ میں واقع شاپنگ پلازہ میں پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیاں اور 60 کے قریب ریسکیو اہلکار بدستور آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہیں۔

گلبرگ کے پلازے میں گزشتہ رات تقریبا ایک بجے لگنے والی آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ ایک کے بعد دوسرے فلور کو لپیٹ میں لیتی چار فلورز تک پھیل گئی ہے آگ نے پہلے فلور کے بعد دوسرے اور تیسرے فلور کو اپنی لپیٹ میں لیا اور اب گراونڈ فلور تک پہنچ گئی پلازے میں تقریبا 400 دکانیں ہیں جبکہ پلازے کی راہداریوں میں لاتعداد کاونٹرز بھی تھے.

پولیس نے آگ بجھانےکےکام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں پلازے کا سکیورٹی انچارج اورایک ملازم کوحراست میں لے لیا۔ پلازے کے کئی دکاندار رات بھر امدادی کام تیز کرنے کی دہائی دیتے رہے۔دکانداروں نے الزام لگایا ہے کہ مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتے تھے آگ لگائی گئی ہے،شارٹ سرکٹ نہیں ہوا۔

پلازےمیں زیادہ تردکانیں موبائل فونز، الیکٹرانکس اور ریڈیمیڈ گارمنٹس کی تھیں۔ چند ایک دکاندار ہی اپنی جلتی ہوئی دکانوں کا کچھ سامان نکال سکے.