نکاح سے قبل دلہن کی انوکھی خواہش؛ ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شادی کو یادگار بنانے کے لئے دلہا دلہن یا دوست احباب کی جانب سے کسی خاص تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے، خوشی کے ان لمحات کو کیمرے میں قید کرتے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ مرکوز کرنےکے لئے شیئر کیاجاتا ہے، ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہن نے نکاح سے پہلے انوکھی خواہش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی کی ویڈیو میں ایک مسلم لڑکی نے ایسی خواہش کی جس پر سب حیران ہوگئے جبکہ دلہن کی اس خواہش کو پورا بھی کیا گیا۔ نئی دہلی میں نکاح خواں کے فرائض ایک خاتون نے انجام دیے ہیں۔
بھارت کے سابق صدر مرحوم ڈاکٹر ذاکر حسین کے پرنواسےکا نکاح بھارتی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی معروف سماجی کارکن اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے پڑھایا۔ شادی کی تقریب میں خاندان کے قریبی رشتہ داروں اور احباب نے شرکت کی۔
ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے قاضی کی حیثیت سے خطبہ نکاح پڑھایا اور عقد نکاح کی دیگر رسومات انجام دیں۔اس شادی کو اس لحاظ سے اہم تصور کیا جاتا ہے کیوں کہ اس میں نکاح کے لوازم مہر، گواہ اور قاضی کے علاوہ ایک اقرار نامہ بھی شامل کیا گیا ہے جس پر دونوں فریقین نے اتفاق کیا ہے۔
نکاح کی تقریب میں قاضی نکاح ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے رشتہ ازدواج کے حوالے سے فریقین کی رضامندی سے باقاعدہ خطبہ نکاح پڑھ کر دولہا دلہن کے مابین ایجاب و قبول کی رسم انجام دی۔
نکاح خوانی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید تقریب کا آغاز سورہ حمد کی تشریح سے کرتی ہیں۔ایجاب و قبول کے عمل کی انجام دہی کے لیے وہ کھڑی ہو جاتی ہیں اور دلہن ارسلہ علی سے مخاطب ہو کر کہتی ہیں: ’آپ کو جبران ریحان رحمان سے بعوض ایک لاکھ روپے مہر معجل اپنے والدین کے سائے میں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت میں یہ نکاح قبول ہے۔‘
In a rare move, a female qazi solemnised the 'nikaah' (Muslim wedding) of late President #ZakirHusain's great-grandson.
— IANS (@ians_india) March 12, 2022
Gibran Rehan Rahman & Ursila Ali's nikaah took place on Friday at the residence of the country's third President, which was attended by close friends & family. pic.twitter.com/9JmANI6XDZ