(24 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک ہزار ایف سی اور ایک ہزار رینجرز طلب کرلی ہے، اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج کو بھی بلا سکتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ایک سال رہ گیا ، اس سے بڑی بیوقوف اپوزیشن نہیں دیکھی۔ انہوں نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین عمران خان سڑکوں پر بہت خطرناک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اورپاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا
وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادپر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر فوری اسمبلی کا اجلاس بلا لیں۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہیگا؟اہم خبر جانیے