(24نیوز)مسلم لیگ ق اور ترین گروپ کے درمیان ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔وفاقی وزیر مونس الٰہی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔عون چودھری نے علی ترین اور مونس الٰہی کی ٹیلی فون پر بات چیت کروائی ۔مونس الٰہی نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی، مونس الٰہی اور علی ترین کے درمیان ملکی سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ ہوا۔عون چودھری نے جہانگیر ترین کو چودھری پرویز الٰہی سے انہیں ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔جہانگیرترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا،اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں سہ پہر تین بجے ہوگا۔اجلاس میں عون چودھری پارٹی رہنماوں کو گزشتہ روز چوہدری برادران کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہئے، خالد مقبول صدیقی
حکومت یا اپوزیشن ۔۔؟؟ق لیگ کی ترین گروپ سے مشاورت
Mar 14, 2022 | 12:24:PM