ن لیگ نے تحریک انصاف کے ڈی چوک جلسے کا توڑ نکال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومتی جلسوں کے بعد ن لیگ نے بھی تحریک انصاف کے جلسے کے روز ہی اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے جلسے کےدن مسلم لیگ (ن) نے بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے حمزہ شہباز نےلاہور کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس پیر کو طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اورپاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا
عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک جلسے پرپارٹی عہدیداروں سے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہیگا؟اہم خبر جانیے