(ویب ڈیسک)پسند کی شادی نہ ہونے پر مصر کے جونیئر فٹ بال ٹیم کے گول کیپر نے بالکونی سے کود کر خود کشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مصر کی الاھلی جونیئر فٹ بال ٹیم کے گول کیپر زیاد ایہاب کی خود کشی کے بعد مصر کے عوامی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مصری پبلک پراسیکیوشن کے مطابق الاہلی کے گول کیپر نے اپنے گھر کی بالکونی سے کود کر خودکشی کی۔ وہ نفسیاتی پریشانی سے گزر رہا تھا کیونکہ اس کے والد نے اس کی پسند کی لڑکی سے اس کی شادی کرانے سے انکار کر دیا تھا۔
مصری تفتیشی حکام نے بتایا کہ گول کیپرکے جسم پر الگ الگ فریکچر اور کھوپڑی میں دراڑ پڑ چکی تھی ۔ الاھلی کلب کے ڈائریکٹر نے کہا کہ نوجوان گول کیپر اپنی کارکردگی اور اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے جانا جاتا تھا اور وہ الاہلی میں جونیئر سیکٹر میں سب سے نمایاں صلاحیتوں کا حامل گول کیپر تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈوکا ایک اور بڑا اعزاز
پسند کی شادی نہ ہونے پر جونیئر فٹبالر نے خود کشی کرلی
Mar 14, 2022 | 13:11:PM