پاکستانی ارب پتی کی یوکرینی اہلیہ نے روس کو خبردار کردیا

Mar 14, 2022 | 13:20:PM
پاکستانی ارب پتی کی یوکرینی اہلیہ روس پر برہم
کیپشن: پاکستانی ارب پتی کی یوکرینی اہلیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)

روس کی یوکرین میں بمباری اور فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ روسی حملوں کی مذمت کرتے پاکستانی ارب پتی کی یوکرینی اہلیہ روس برس پڑی اور اپنے 

انسٹاگرام سے حملوں کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

یوکرینی گلوکارہ، ماڈل اور اداکارہ کیمیلیا سابق مس ورلڈ بھی رہ چکی ہیں، جو آج کل اپنے انسٹاگرام پر روسی حملے سے ہونے والی تباہی اور انسانی بحران کی اپ ڈیٹس تواتر سے شیئر کر رہی ہیں۔

9مارچ کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں امریکہ پر تنقید اور یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی کی حمایت کرتے ہوئے کیمیلیا نے لکھا ’میں آپ کے بارے میں نہیں جانتی، لیکن میں اپنے صدر سے متفق ہوں کہ ہمیں نیٹو کی رکنیت کا متبادل تلاش کرنا چاہیے۔

سچ کہوں تو نیٹو نے ہمیں مایوس کیا۔ وہ ہماری جانوں کی قیمت پر اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ روسیوں سے ڈرتے ہیں، لیکن ہم نہیں۔ پھر ہمیں نیٹو کی کیا ضرورت ہے؟‘

کیمیلیا نے اپنے ہم وطنوں کو مخاطب کرکے لکھا ’آئیے یہ جنگ جیتیں، جب جنگ ختم ہو جائے تو ہمیں خود کو روسی یا نیٹو بلاک میں باندھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔

ہمارا مقصد مشرقی یورپ کا سوئٹزرلینڈ بننا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس جنگ سے سبق سیکھ کر صدر زیلنسکی ہمیں نئی ​​بلندیوں تک لے جائیں گے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Kamaliya (@kamaliyaofficial)

کیمیلیانے روسی طیاروں کے یوکرین میں تباہ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یہ ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو یوکرین پر آسمان بند کرنے سے ڈرتے تھے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Kamaliya (@kamaliyaofficial)

 واضح رہے کہ کیمیلیا کی شادی یوکرین میں کامیاب سٹیل کا کاروبار کرنے والے پاکستانی محمد ظہور کے ساتھ 2003 میں ہوئی تھی.ظہور ایک طالب علم کی حیثیت سے کراچی سے یوکرین تعلیم کے لیے گئے تھے۔

سٹیل کی تجارت میں انہوں نے اتنا کمایا کہ ایک وقت میں ان کی یوکرین میں پانچ ملیں تھیں۔ جب انہوں نے ان ملوں کو 2008 میں فروخت کیا تو ان سے انہوں نے تقریباً 1 ارب ڈالر (750 ملین یورو) کا منافع کمایا۔