ایسا نہیں ہوسکتا ۔۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا سپیکر کو صاف انکار

Mar 14, 2022 | 13:31:PM

(24نیوز)وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آمنے سامنے آگئے ۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے شعبہ قانون سازی سے رائے طلب کی ہے کہ آیا منحرف اراکین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ جس پر اسپیکر کو جواب دیا گیا کہ کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جاسکتا، قانون واضح ہے۔شعبہ قانون سازی نے جواب دیا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کے اقدام کے بعد کارروائی ہو گی،آئین کا آرٹیکل 63 ون اے بالکل واضح ہے،ذرائع کے مطابق ا سپیکر نے سوال کیا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے مشکوک ارکان کے نام آئیں تو کیا ایکشن ہو سکتا؟قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جواب کہا کہ پارٹی چیئرمین سے باضابطہ ڈیکلریشن کے بعد سپیکر کا کردار شروع ہوتا ہے، اسپیکر نے پوچھا کہ کیا منحرف ارکان سے متعلق ایوان میں ووٹنگ سے پہلے رولنگ دی جاسکتی ہے ،اسمبلی سیکرٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ رولنگ دینا سپیکر کا اختیار ہے تاہم اس معاملے پر آئین و قانون واضح ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:اسد عمر نے ق لیگ کو چند اضلاع کی پارٹی قرار دیدیا

مزیدخبریں