بلاول بھٹو کا جوابی وار۔عمران خان کی زبان پھسلنے کی ویڈیو شیئر کر دی

Mar 14, 2022 | 15:15:PM
بلاول بھٹو کا جوابی وار۔عمران خان کی زبان پھسلنے کی ویڈیو شیئر کر دی
کیپشن: عمران خان بلاول بھٹو فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی اردو  کا مذاق اُڑاتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی نےسوشل میڈیا سائٹ  ٹوئٹر پر وزیراعظم کے ایسے بیانات کے مختلف کِلپس پر مبنی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں مختلف مواقعوں پر ان کی زبان پھسلی۔

بلاول نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وزیراعظم مجھے اردو سِکھا رہے ہیں۔‘

PM teaching me Urdu ???? pic.twitter.com/zJX8TiETDj

 یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اورپاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا

 بلاول بھٹو کی جانب سے جاری ویڈیو کا آغاز وزیراعظم کے اس بیان سے ہوتا ہے جو بلاول کے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان سابق صدر آصف علی زرداری کو مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے بیٹے کو اردو سکھائیں۔

اس بیان کے بعد ترتیب وار وزیر اعظم کے وہ بیانات موجود ہیں جس میں ان کی زبان پھسلی تھی۔

  یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کمانڈوز تعینات کرنیکا فیصلہ