وزیر اعظم ان یا آﺅٹ۔۔فیصلہ 28مارچ کو

Mar 14, 2022 | 16:25:PM
سیاست۔تحریک عدم اعتماد۔28مارچ۔اسمبلی اجلاس۔عمران خان
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملکی سیاست میں گہما گہمی عروج پر ہے ،جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔حکومتی حلقے خود کو بچانے کی اور اپوزیشن والے حکومت کو گرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی یا کامیاب۔اس کا فیصلہ 28مارچ کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے طلب کیا گیا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔
ادھرذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی امور کی مشاورت سے اجلاس بلانے پر حتمی غور شروع کردیا جس کے بعد قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں فیصلہ کن مرحلہ 25 مارچ کے بعد آئے گا، اسپیکر ایجنڈا کے مطابق ہی کارروائی آگے بڑھائیں گے، قومی اسمبلی ایجنڈا پر تحریک عدم اعتماد کے آجانے کے 7 دن کے اندر اندر آئینی طریقہ کار کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس کی باضابطہ کارروائی 23 مارچ کے بعد ہی چلے گی، قومی اسمبلی اجلاس او آئی سی اجلاس کے بعد باقاعدہ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بڑا حکم دیدیا