ویڈیو؛ لڑکی تصویر کیلئے پوز بناتے روسی جنگی جہاروں کی بمباری کی زد میں

Mar 14, 2022 | 17:51:PM

(محمدساجد)یوکرین اور روس میں کشیدگی مزید بڑھ چکی  ہے، روس نےیوکرین کے دارالحکومت کیئف میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں لڑکی  پوز بنا رہی تھی کہ روسی فضائی حملہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نیٹو کے رکن  پولینڈ کی سرحد سے تقریباً 20 میل کے فاصلے پر یوکرین کے شہرلویو کے فوجی اڈے پر  روسی کی جانب سے  فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہوئے تھے۔ روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکی کو جنگی حالات میں تصویر کے لئے پوز بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔لڑکی نے اپنے ہاتھوں میں دور نظر آنے والے ٹاور کو کیمرے کی مدد سے قید کرنا چاہتی ہے۔ جیسے ہی وہ تصویر بنانے کے لئے مسکراتی ہے تو روسی جنگی جہازوں کی بمباری شروع ہو جاتی ہے۔ 

ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی نے انسٹاگرام پر ویڈیو کو شیئر کیا جس میں دھماکوں کے ساتھ چیخ وپکار کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔خطرے کا سائرن بھی بج رہا ہے اور روسی جنگی جہاروں کے پے درپے حملے بھی ہورہے ہیں۔ویڈیو میں ایک کمسن بچے کے رونے کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے روس پرالزام عائد کیا ہےکہ وہ یوکرین کے ساتھ لڑائی میں چین سے اسلحہ اور دیگر فوجی امداد لے رہا ہے جب کہ امریکا نے چین کو اس حوالے سے خبردار بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں