تحریک عدم اعتماد۔حکومت کا ایک بار پھر چودھری برادران سے رابطہ۔ق لیگ کا گول مول جواب

Mar 14, 2022 | 17:21:PM
تحریک ۔عدم اعتماد۔حکومت ۔چودھری ۔برادران ۔ رابطہ۔وزیر اعظم۔ پیغا م
کیپشن:   بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ ، چودھری پرویز الٰہی،چودھری مونس الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیاب اور ناکامی کے دعووں کے باوجود دونوں طرف پریشانی نمایاں ہے جبکہ اس وقت مسلم لیگ ق انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت ا علیٰ کی پیشکش کر چکی ہے۔امکان یہی ہے کہ مسلم لیگ ق اپنا وزن اپوزیشن کے پلڑے میں ڈالے گی۔مسلم لیگ ق کے باقی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے ہیں اور بقول چودھری پرویز الٰہی تمام اتحادی جماتیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گی۔
مسلم لیگ ق کوحکومت کا اتحادی برقرار رکھنے کی حکومتی کوششیں بھی جاری ہیں۔پہلے بھی حکومت کے مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطے ہوئے لیکن صورتحال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پیر کو بھی حکومت نے مسلم لیگ ق سے رابطہ کیا۔وفاقی وزیر بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ چودھری برادران کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور ،چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور وزیراعظم کا پیغام بھی پہنچایا۔اس موقع پر اتحاد برقرار رکھنے اور تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ چودھری برادران کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال پرمسلسل مشاورت سے کررہے ہیں۔ اس موقع پر چودھری سالک حسین، چودھری حسین الٰہی بھی موجود تھے۔
 یہ بھی پڑھیں۔وزیر اعظم ان یا آﺅٹ۔۔فیصلہ 28مارچ کو