عامر خان دوسرے اداکاروں سے کافی آگے، اسکی فلمیں کیوں کامیاب ہوتی ہیں ؟

Mar 14, 2022 | 19:11:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مشہور  اداکار عامر خان ان گنے چنے اداکاروں میں سے ایک ہیں جو فلموں کی تعداد کے بجائے فلم کے معیار کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔اپنی خوبیوں اورخصوصیات کی وجہ سے اداکار عامر خان اپنے معاصر اداکاروں سے کافی آگے نکل چکے ہیں اور آج کسی فلم میں ان کا ہونا ہی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔


بھارت کے ایک اردو اخبار کے مطابق  اداکار عامر خان نے اپنے30 سال کئیریر کے دوران ہمیشہ زیادہ فلموں کی تعداد کےبارے میں کبھی نہیں سوچابلکہ انہوں نے فلم کی انوکھی موضوع والی کہانی،  اچھی ہدایتکاری اور منفرد سٹائل ادکاری   کو ترجیح دی اور اس وجہ سے انکو بھارتی فلم انڈسٹری کا راجہ مانا جاتا ہے ۔ عامر خان کی پیدائش 14 مارچ 1965 کو ممبئی میں ہوئی۔ان کے والد طاہر حسین اور چچا ناصر حسین جانے مانے فلم ساز تھے ۔گھر میں فلمی ماحول کی وجہ سے عامر خان کی دلچسپی بھی فلموں میں ہو گئی اور وہ اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔عامر خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز  1973 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے چچا ناصر حسین کے بینر تلے بنی فلم ’یادوں کی بارات‘ سے کیا۔بعد میں انہوں نے 1974 میں ریلیز فلم مدہوش 'میں بھی بطور چائلڈ سٹار کام کیا۔اس کے بعد انہوں نے تقریبا 11 برسوں تک فلم انڈسٹری سے کنارہ کر لیا۔

واضح رہے کہ عامر خان کےفلمی نام سے مشہور  محمد عامر حسین خان ایک بھارتی اداکار، فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر ہیں جو بھارتی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ 30 سال پر محیط اپنے کیریئر کے ذریعے عامر خان نے خود کو بھارتی سنیما کے سب سے مقبول اور بااثر اداکاروں میں سے ایک کے طور پر اپنا لوہا منوایا۔ انکی بہترین فلموں میں دنگل، تھری ایڈیٹس ، پی کے ، لال سنگھ چڈھا، دھوم تھری، تارے زمین پر ، گجنی ، لگان، راجا ہندوستانی، فنا ، جو جیتا وہی سکندر اور  قیامت سے قیامت تک کے علاوہ متعدد کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدرکے سامنے ڈانس کرنیوالی مصری رقاصہ ددرناک زندگی  گزارنے پر مجبور

مزیدخبریں