حکومت گراﺅ مہم۔زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات۔ مل کر کام کرنے پر اتفاق

Mar 14, 2022 | 19:20:PM

 (24نیوز)شہر اقتدار میں سیاست کا بازا ر گرم ہے۔حکومت مخالف اور اپوزیشن مخالف میٹنگز عروج پر ہیں۔اپوزیشن حکومت گرانے کیلئے اتحادیوں سے رابطے کر رہی ہے۔
اسی تناظر میں پیر کو زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی اہم ملاقا ت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
 پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے تمام تر نکات سے بھی اتفاق کیا۔زرداری ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں سید یوسف رضا گیلانی، سید مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش ودیگر موجود تھے۔ایم کیوایم کا وفد عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور جاوید حنیف پر مشتمل تھا۔

واضح رہے کہ عمران کی حکومت جن اتحادیوں کے سہارے قائم ہے ان میں ایم کیو ایم بھی شامل ہے ۔اگر تمام اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں تو عمران خان کی حکومت کو گرنے سے کوئی نہیں رو ک سکتا۔
یہ بھی پڑھیں۔بڑی ملاقات۔حمزہ شہباز جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے

مزیدخبریں