زرداری ہاﺅس یاترا کے بعد ایم کیو ایم کے وفد کی چودھری برادران سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)زرداری ہاﺅس یاترا کے بعد ایم کیو ایم کا وفد چودھری شجاعت سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔
ایم کیو ایم کے وفد نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔دونوں اتحادی جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کی روشنی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے کی گئی پیشکشوں پر مشاورت کی۔
ملاقات میںمسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی چودھری طارق بشیر چیمہ ،چودھری حسین الٰہی جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں امین الحق، عامر خان، وسیم اختر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اظہار الحسن شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے آصف علی زرداری سے ہونیوالی ملاقات پر چودھری برادران کو اعتماد میں لیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ حکومت گراﺅ مہم۔زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات۔ مل کر کام کرنے پر اتفاق