تصادم کا خطرہ۔۔(ن) لیگ نے بھی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کر دی

Mar 14, 2022 | 20:17:PM

 (24نیوز) وزیراعظم کی جانب سے ڈی چوک پر جلسے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی ہدایت کے بعد ڈی چوک پہنچنے کے لئے حکمت عملی کی تیاری پر کام شروع کر دیاگیا۔
ضلعی تنظیم کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ قیادت کی جانب سے تیاریوں کا حکم آ چکا ہے،لیگی قیادت نے ارکان اسمبلی ،پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز سابق بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کو 2 گھنٹے کے نوٹس پر تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
تمام کارکن اور عہدیدار اسلام آباد پہنچنے کے لئے تیار رہیں۔ ذرائع کے مطابق قیادت نے لیگی کارکنوں کےلئے ٹرانسپورٹ، کھانے پینے اور رہائش کے لئے عارضی خیموں سمیت دیگر انتظامات کے لئے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دےدی ہیں اور ان کمیٹیوں کو اپنی تیاری مکمل رکھنے اور ہر لمحہ تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
 واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے واضح طور اعلان کیا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے 10لاکھ کارکن ڈی چوک پر جمع ہونگے۔مبصرین کے مطابق اگر تحریک انصاف کے کارکن اورمتحدہ اپوزیشن کے کارکن آمنے سامنے آگئے تو کسی بڑے تصادم کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ڈی چوک میں10 لاکھ جمع ہونگے ۔گزر کر لوگوں کو تحریک عدم کی ووٹنگ کیلئے جانا پڑےگا ۔ اسی مجمع سے واپسی ہوگی۔فواد چودھری

مزیدخبریں