انہیں سمجھ آگئی وہ ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکتے ہیں,  مریم اورنگزیب 

Mar 14, 2022 | 21:28:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ چور کرپٹ ٹولے نے 27 مارچ کو جلسہ کا اعلان کیا ہے،انہیں سمجھ آگئی ہے وہ ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن کے 172 لوگ پورے نہ ہورہے ہوں وہ ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ لانے کا حق ہی نہیں رکھتا ،ملک کے سلیکٹڈ وزیر اعظم نے عوام میں کھڑے ہوکر غریبوں کا تمسخر اڑایا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب ہمیں معلوم ہے آپکے اعمال نامہ کیا ہے،عوام آپکے مافیاز کی لوٹ مار کو خمیازہ بھگتی رہی ہے،آپ ملک میں روزگار اور معیشت کا کباڑہ کرنے آئے تھے،،آپ نے قوم کو 22 ہزار ارب کا مقروض بنایا۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مزید کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں آپکا آلو پیاز کی قیمتوں سے کوئی سر وکار نہیں، آپ جس 10 لاکھ کا دعوی کررہے ہیں 10 لوگ بھی نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم انکشاف : کورونا سے ذہنی امراض کی شرح میں25فیصد اضافہ



مزیدخبریں