مسلم لیگ ق  پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے،تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، اسد عمر

Mar 14, 2022 | 23:20:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ (ق )لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے، عمران خان پاکستان کی ضرورت ہے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں اندرونی چیلنجز بہت زیادہ ہیں،عمران خان پر اللہ کا سایہ ہے،مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے،کامیابی کے لیے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی خیبر سے کراچی ملک بھر کے پاکستانیوں کی پارٹی ہے ،ن لیگ بنیادی طور پر جی ٹی روڈ کی پارٹی ہے۔پیپلز پارٹی اندرونی سندھ کی پارٹی ہے ان سب کا ایجنڈا ایک نکاتی ہے۔ق لیگ پنجاب کےچنداضلاع کی پارٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان پردو سپر پاورز نے حملہ کیا،مودی نے ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان پر پریشر ڈال سکے۔روس اور امریکہ افغانستان میں گئے تو پاکستان کو شدید نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک قربانی سے بنا ہے اس کے لئے مزید قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔پاکستان نے ثابت کر دیا ہے ملکر کسی بھی بھی مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہم انکشاف : کورونا سے ذہنی امراض کی شرح میں25فیصد اضافہ
 

مزیدخبریں