(سعید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لاہورشہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید معمولی کمی کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 17روپے سستا ہو گیا ہے۔ گوشت کی سرکاری قیمت 17روپے کمی سے 585 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 382 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 390 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کا جہاز زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر شام پہنچ گیا
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 244 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7200 روپے میں فروخت ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کے قیمت میں 15 روپے کی کمی کی گئی تھی۔