(ویب ڈیسک)امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ دبئی میں افغان قونصل خانہ طالبان حکومت کےحوالے کردیا گیا۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت اطلاعات کے مطابق عبدالرحمان فدا کو دبئی میں افغانستان کاقائم مقام قونصلر تعینات کیا گیا ہے جبک ہ دبئی میں افغان قونصل خانہ طالبان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں :پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتے:امریکا
امارت اسلامیہ افغانستان نے کہا کہ دبئی قونصل خانےکاکنٹرول حاصل کرنا طالبان حکومت کی سفارتی کامیابی ہے۔