(جمال الدین) نامورشاعر محسن نقوی کے26سال پرانے قتل کیس میں اہم پیشرفت ،مقدمے کا ریکارڈ گم ،عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ریکارڈ گم کرنے والے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ سی ٹی ڈی افسران مقدمہ کا ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام ہو گئے۔ حساس مقدمے کاریکارڈ گم ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ریکارڈ گم کرنے والے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ریکارڈ گم کرنیوالے افسران کیخلاف اندراج مقدمہ سےمتعلق آئندہ سماعت کی رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں: کراچی :پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار
عدالت نے مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سی ٹی ڈی سے قتل کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم اجمل نے 1996 میں نامور شاعر محسن نقوی کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں شہید کر دیا تھا۔ جس پر تھانہ اقبال ٹاؤن نے ملزم اجمل کیخلاف 1996 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے جیل سے وکیل کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزم چھبیس سال قتل کے دیگر مقدمات میں قید رہا۔