رمضان سے قبل کھجوروں کے بحران کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن) رمضان المبارک سے قبل تاجروں نے کراچی شہر میں کھجوروں کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔
صدر کھجور مرچنٹس ایسوسی ایشن محمد صابر نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ کہتے ہیں کہ کبھی آٹے کا بحران تو کبھی چینی غائب ہو جاتی ہے۔ اب شہر قائد میں ایک نئے بحران کے سراٹھانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ صرف ایک ہفتے کی کھجوریں باقی رہنے کا دعویٰ کردیا گیا ہے۔
صدر کھجور مرچنٹس ایسوسی ایشن محمد صابر نے بتایا کہ اس سال مقامی فصل بارشوں سے متاثر ہوئی ہے، ایران نے بھی امپورٹ بند کردی ہے۔ رمضان میں کھجور کی قلت ہوسکتی ہے۔بحرانی کیفیت کے بعد مارکیٹ میں کھجور کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں۔ اصیل کھجور 330 ، ایرانی کھجور 600 روپے کلو پر پہنچ چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی وی میں خواتین کی جنسی ہراسگی سے متعلق اپیلوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
شہری بھی کھجور کی قیمتوں میں اضافے پرپریشان دکھائی دیے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تین سو والی کجھور ایک ہزار روپے کلو ہو گئی ہے، لگتا ہے کہ اس بار کھجور اور فروٹ کی بجائے پانی سے گزارا کرنا پڑے گا ۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ رمضان المبار ک سے قبل حکومت نے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا تو ایک اور بحران جنم لے گا۔