سینیٹ کی 6نشستوں کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل،ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی کا بائیکاٹ

Mar 14, 2024 | 09:34:AM

Read more!

(روزینہ علی)سینیٹ کی 6 خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل ختم  ہو گیا۔

اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ سے سینیٹ کی نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب پر پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے  شروع ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہا،اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات ہوئے، ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں میں ہوا۔6 نشستوں پر نئے سینیٹ اراکین کے انتخاب کیلئے تینوں ایوان کے ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال  کیا۔

ضرورپڑھیں:اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابند ی ، پی ٹی آئی رہنماؤں،وکلاء کا کیا ردعمل ہے؟

اسلام آباد کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان اور پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہے۔سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

سینیٹ کی 6 نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

 ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے ارکان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کے دوران 124 ووٹ مکمل ہوگئے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے 9 ارکان میں سے 8,ارکان نے ووٹ کاسٹ کیئے ہیں جبکہ ووٹوں کی گنتی چار بجے کے بعد شروع ہوگی۔ 


 

مزیدخبریں