پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔
پہلے روز سائنس ،اردو، ریاضی کا پیپر لیا جائے گا،امتحان میں اسی لاکھ سے زائد بچے شرکت کریں گے،سکولوں کو پیک کے تیار کردہ سوالیہ پیپرز کے تحت امتحان لینا لازمی ہوگا۔
پیک حکام کا کہنا ہے کہ پیک کی انسپکشن ٹیمیں سکولوں کا وزٹ کریں گی،بغیر کیو آر کوڈ کے سوالیہ پیپرز دینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،امتحانات کا سلسلہ 27 مارچ تک جاری رہے گا،نتائج کا اعلان 30 مارچ کو کیا جائے گا۔
معاملات
دوسری جانب تعلیمی بورڈ اور ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مابین پبلک سکولوں میں بنائے گئے امتحانی سنٹرز میں بجلی فراہم کرنے کے معاملات طے نہ ہوسکے جس کے باعث امیدوار کم روشنی میں بھی پیپر حل کرنے پر مجبورہیں۔
میٹرک سائنس کے صرف 2 پیپرز باقی رہ گئے،19 مارچ سے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگا،امیدواروں نے امتحانی سنٹرز میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سےمعاملات فی الفور حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔