روس میں آٹھویں صدارتی انتخابات کیلئے کل سے تین روزہ پولنگ کا آغاز ہوگا

Mar 14, 2024 | 10:20:AM
روس میں آٹھویں صدارتی انتخابات کیلئے کل سے تین روزہ پولنگ کا آغاز ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس میں آٹھویں صدارتی انتخابات کیلئے کل سے تین روزہ پولنگ کا آغاز ہوگا، 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ،71 سالہ ولادیمیر پیوٹن کی پوزیشن مستحکم ہے۔

روسی صدر کے انتخاب کیلئے 4 لوگوں نے کاغذات جمع کرائے،دیگر امیدواروں میں نکولائی خریطونوف، لیانید سُولوستکی اور ویلدیسلوف داونکوف ہیں،ایک امیدوار الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ دو کے کاغذات مسترد کردیے گئے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے ووٹنگ سے ایک روز پہلے پیغام میں کہا ہے کہ یہ ملک میں انتہائی اہم الیکشن ہیں، اس کے نتائج آئندہ برسوں میں روس کی ترقی پر براہ راست نتائج مرتب کریں گے۔

واضح رہے پیوٹن کو سابق سوویت لیڈر بورس یلسن نے 1999 میں نائب صدر مقرر کیا تھا، پیوٹن 2000 سے 2008 تک دوبار صدراور 2012 تک وزیر اعظم رہے، 2012 میں وہ تیسری بار اور 2018 میں چوتھی بار صدر بنے تھے۔آئینی طور پر انہیں مزید دو بار صدر بننے کی اجازت ہے۔سروے کے مطابق ولادیمیر پیوٹن ہی دوبارہ صدر بنیں گے۔