آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے افغان سکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے افغان سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئر لینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے،افغان سکواڈ میں لیگ سپنر راشد خان کی واپسی ہوئی ہے اور وہ سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
خیال رہے کہ راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار تھے اور ری ہیب مکمل کر رہے تھے تاہم میڈیکل پینل کی جانب سے انہیں فٹ قرار دے دیا گیا ہے ۔
افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے شارجہ میں ہوگا۔