منی لانڈرنگ کیس، پرویز الہیٰ کو سماعت کیلئے سپیشل سنٹرل کورٹ میں پیش کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی) ایف آئی اے میں پرویز الہیٰ فیملی کیخلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے سماعت کیلئے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے سپیشل سنٹرل کورٹ میں پیش کردیا گیا جہاں پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کی جائے گی۔
سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج شیخ تنویر احمد کیس پر سماعت کریں گے۔
پراسیکیوشن کے مطابق ایف آئی اے پرویز الہیٰ کی جائیداد کیس سے منسلک کرنے کی درخواست دائر کرے گی اور شریک ملزم جبران کو اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس کیس میں عدالت نے مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جبکہ ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کیخلاف چالان بھی عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ، ضمانت بھی منظور
ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ سمیت دیگر کیخلاف 24 ارب روپے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
اس موقع پر عدالت میں پرویز الہیٰ کی بیگم قیصرہ الٰہی اور ان کی بہن سمیرا الہیٰ سے ملاقات بھی ہوئی۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الہیٰ نے گجرات سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کیلئے انہوں نے کمرہ عدالت میں کاغذات نامزدگی پر انگوٹھا لگایا اور دستخط کیے۔
پرویز الہیٰ پی پی 32 گجرات سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور یہ نشست چوہدری سالک نے چھوڑی تھی۔