(24 نیوز) رہنما پاکستان تحریکِ انصاف سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ یہ حکومت میرٹ پر نہیں ریموٹ کنٹرول سے چل رہی ہے۔
رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آیہ) اور رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی کے مطابق یہ حکومت میرٹ پر نہیں ریموٹ کنٹرول سے چل رہی ہے، بلوچستان کا وزیر اعلی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوا، سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں کوئی کام نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے اہم تعیناتی کا نوٹس واپس لے لیا، مگر کیوں؟
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ تو پاکستان کا شہری ہے نہیں ہے وہ دوہری شہریت رکھتا ہے۔