پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Mar 14, 2024 | 17:31:PM

(طیب سیف) اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہوا؟ اندرونی کہانی منظرِ عام پر آ گئی۔

ذ رائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کی، اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا خان کے گلے شکووں کی لمبی فہرست رکھ دی، اجلاس کے ابتداء میں بانی تحریک انصاف کے کیسوں پر گفتگو کی گئی اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کرنے کے ساتھ ساتھ اگلے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’حکومت میرٹ پر نہیں بلکہ ۔۔۔‘‘ لطیف کھوسہ نے بڑا بیان داغ دیا

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بارے تفصیلی آگاہ کیا، علی امین گنڈاپور نے دیگر اہم 2 شخصیات سے ملاقات بارے بھی تفصیلی گفتگو کی، اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ناموں پر غور کیا گیا اور  تین اہم نکات پر بات ہوئی، کور کمیٹی کو عمران خان کی لیگل ٹیم نے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بشری بی بی کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں، کورکمیٹی نے اس کی مزمت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہا کہ عمران خان کے کیسز فوری طور پر ختم کئے جائیں، پنجاب میں ری کائونٹنگ شروع ہو گئی اور ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہمیں ہروائی جا رہی ہیں، کور کمیٹی نے متعلقہ عہدیداران سے اس حوالے سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی، کئی کور کمیٹی ارکان اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

مزیدخبریں