صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل سے خصوصی خط منظر عام پر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم) پاکستان تحریک انصاف صدر پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل سے خصوصی خط منظر عام پر آ گیا۔
صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے جیل سے خصوصی خط بھیجا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کی انتخابات میں بد ترین دھاندلی کے خلاف جارج شیٹ پیش کر دی، انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ جب الیکشن میں دھاندلی کروانے کے لئے عدالتی حکم کے باوجود انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بند کیا گیا لیکن بہانہ دہشت گردی کا بنایا گیا تا کہ مرضی کے نتائج تیار کیے جا سکیں، کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے انکشافات ہوئے جس پر سوشل میڈیا پر عوامی ردِ عمل کو روکنے کیلئے سروسز بند کی گئیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ملک میں لا قانونیت کی انتہا ہے عدالتوں کا مذاق بنایا جا رہا ہے، باربار عدالتی حکم کے باوجود موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال نہیں کی جا رہیں اور خان سے ملاقات بھی نہیں کروائی جا رہی، ایک بار پھر سے دہشت گردی کا بہانہ بنایا جا رہا ہے، لاقانونیت کی انہتا ہے، خان صاحب پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں، بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پابندی کسی نئی سازش کا پیش خیمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو 48 گھنٹوں میں دوسرا بڑا جھٹکا