’’کسی ٹویٹ پر کوئی مار نہیں پڑی‘‘ انور مقصود کا ویڈیو بیان جاری

Mar 14, 2024 | 19:42:PM

This browser does not support the video element.

(احمد منصور) نامور شاعر و مصنف انور مقصود کا کہنا ہے کہ مجھے کسی ٹویٹ پر کوئی مار نہیں پڑی، سوشل میڈیا پر چلنے والی سب خبریں جعلی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے ادبی میدان میں منفرد مقام اور پہچان رکھنے والے مصنف و شاعر انور مقصود پریشان ہو کر میدان میں آ گئے، انہوں نے جعلی خبروں سے متعلق ویڈیو بیان جاری کردیا، انہوں نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے نام سے سارے ایکس اکاؤنٹ جعلی ہیں، پچھلے دنوں کچھ خبریں سرگرم تھیں، جس کی وجہ سے میرا جینا حرام ہو گیا، دنیا بھر سے میرے چاہنے والے فون کر رہے ہیں، میں ٹھیک ہوں، جو کچھ آپ سن رہے وہ ہوا نہیں، نہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ ضمنی انتخابات، اسلام آباد سے کس جماعت کے امیدوار نے میدان مار لیا، بڑی خبر آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ میری عمر 84 برس ہے، میں تو ایک تھپڑ کے بعد ہی نہیں رہوں گا، کہہ رہے اتنی مار پٹائی ہوئی میرے اوپر، کہاں سے ہوئی؟ مجھے کچھ نہیں ہوا، میں ٹھیک ہوں، 66 برس سے آپ لوگوں کے لیے لکھ رہا ہوں، میرے پاس یہ سادہ فون ہے، میرے کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہیں ہیں، کئی بار ایف آئی اے سے کہہ چکا ہوں کہ جعلی اکاوٴنٹ ختم کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے اپنے سپاہیوں سے محبت ہے، جو ہم لوگوں کی خاطر سرحدوں پر جانیں دے رہے ہیں، یہ میں کسی کے کہنے پر نہیں بول رہا، دل سے بول رہا ہوں، جب تک میں ہوں، آپ کے لیے پاکستان کے لیے کام کرتا رہوں گا، پاکستان زندہ باد!

مزیدخبریں