کراچی: کمسن بہن بھائی کے مبینہ اغواء کا کیس، تحریری حکمنامہ جاری

Mar 14, 2024 | 19:57:PM
کراچی: کمسن بہن بھائی کے مبینہ اغواء کا کیس، تحریری حکمنامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جواد آصف)  جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی وسطی نے نارتھ ناظم آباد سے بہن بھائی کے مبینہ اغواء کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

کراچی میں نارتھ ناظم آباد سے کمسن بہن بھائی ایان اور انابیہ کے مبینہ اغواء کے کیس میں عدالت کے جاری کردہ حکم نامے میں دونوں بچوں اور خالہ فرحین عرف سونیا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کر دی، فرحین عرف سونیا بچوں کو متعلقہ تھانے کی حدود سے باہر نہیں لے جاسکتی ہے، ایس ایس پی سینٹرل کسی افسر کو فوری تعینات کریں جو فرحین عرف سونیا کے گھر کا پتہ کرے ، پولیس افسر یقینی بنائیں کے بچوں کو کسٹڈی متعلقہ تھانے کی حدود سے باہر نا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ظلم و ستم سے تنگ آ کر گھر چھوڑنے والے کمسن ایان اور انابیہ کی تعلیم کا انتظام ہو گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ کے جاری کردہ حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ پولیس افسر ہر ہفتے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع کرایا جائے اور انہیں صرف اس مقصد کے لیے متعلقہ تھانے کی حدود سے باہر جانے کی اجازت ہے، بچوں نے اپنے بیان بتایا کہ انکی خالہ اور خالو کا رویہ ظالمانہ تھا، بچوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنی دوسری خالہ فرحین عرف سونیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، دونوں بچوں کے والدین کی 2015 میں علیحدگی ہوگئی تھی، بچوں کی والدہ یو اے ای میں رہتی ہیں اور کبھی کبھار بچوں سے ملنے آتی ہیں، علیحدگی کے بعد والد نے بچوں کی کسٹڈی کے حوالے سے کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔

عدالت کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کی کسٹڈی ان کے والد کا حق ہے تاہم والد کی جانب سے ماضی میں ایسی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے، بچوں نے کہا وہ اپنی خالہ فرحین عرف سونیا کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، عدالت بچوں کی عارضی کسٹڈی خالہ فرحین عرف سونیا کے حوالے کرتی ہے، بچوں کی خالہ دونوں بچوں کی کسٹڈی کے لیے 5، 5 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی احکامات عمل درآمد کے لیے ایس ایس پی سینٹرل کو ارسال کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔