پی ایس ایل 9,ملتان سلطانز فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل نائن کے پہلے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے اس طرح ملتان سلطانز کو مقررہ اوورز میں 147 رنز کا ہدف ملا ،ملتان سلطانز نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا۔
پشاور زلمی کیجانب سے 46 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا، ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان 54 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اپنا مومنٹم جاری رکھیں ، ہماری سٹرنتھ بولنگ اور ملتان کی بیٹنگ ہے ، پشاور زلمی کی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں ، بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کرتے ہیں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل بنیں۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا، طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو ملتان سلطانز میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چین نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر دی