(24 نیوز) ترک صدر طیب ایردوان کا محافظ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حفاظت پر مامور ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا جب کہ دو صدارتی محافظوں سمیت 3 دیگر افراد ایک حادثے کے دوران زخمی ہو گئے، ترک حکام نے تصدیق کی کہ یہ حادثہ ایردوآن کے جنوب مشرقی ترکیہ کے دورے کے دوران صوبہ سرناک میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا یوزر کیلئے بری خبر،ٹک ٹاک پر پابندی عائد
حادثے کا شکار ہونے والے افراد ترک صدر کے جنوب مشرقی صوبے کے دورے کے دوران ان کے ساتھ بھیجی گئی تھی، حکام نے وضاحت کی کہ گارڈ کے عملے کو پیش آنے والے حادثے کے بارے میں ابھی تک کوئی اضافی معلومات نہیں ملی ہیں، یہ ایک ٹریفک حادثہ ہی ہوسکتا ہے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔