مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر،ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Mar 14, 2024 | 22:30:PM
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر،ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے پریشان کن خبر آ گئی، فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بلند فشار خون (بلڈ پریشر) اور ڈائریا کی دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بلڈ پریشر اور بچوں میں ڈائریا کے مرض میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمتیں یکمشت 500 روپے سے 1400 روپے تک بڑھا دیں، بلڈ پریشر کی دوا ٹیلوکس کی قیمت 1596 روپے سے بڑھا کر 2990 روپے کردی گئی، اسی طرح ڈائریاکی دوا انٹیرو جرمینیا کی قیمت 1209روپے سے بڑھاکر 1703روپے مقرر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا