ایئر ایشیا کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(سعید احمد سعید)پاکستان کے ہوابازی کے شعبے کے لئے اچھی خبر ،ملائیشیا کی ایک اور نئی ایرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایئر ایشیا ایرلائن مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔
ایئر ایشیا 30 مئی سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کر رہا ہے۔ابتدائی طور ایئر اشیا ہفتہ وار چار پروازیں کراچی کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔
یہ ایر ایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ نئی غیر ملکی ایرلائن کے آنے سے پاکستان میں نئی ملازمتیں پیدا ہونگی ۔
ایئر ایسیا مجموعی طور پر 22 روٹس پر پروازیں چلارہی ہے ، کراچی کو براہ راست سروس فراہم کرنے والے ملائیشیا کے واحد کم لاگت والی ایرلائن ہے، ۔
ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان سستی رابطے کو بڑھائے گا۔
ملائیشیا کے مسافروں اور ملائشیا میں ترقی پذیر پاکستانی کمیونٹی کو سستی پرواز کرنے کی اجازت ملتی ہے۔