ڈیرہ اسماعیل خان: بھائیوں میں جھگڑا،فائرنگ سے2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

Mar 14, 2025 | 09:21:AM
ڈیرہ اسماعیل خان: بھائیوں میں جھگڑا،فائرنگ سے2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ) ڈیرہ اسماعیل خان بھائیوں میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا، فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ اسما عیل خان  کے علاقہ شیر کہنہ میں بھائیوں  کے درمیان جھگڑا میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار شامل ہے.

  یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کاپہلا عشرہ: مسجدالحرام میں زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ

لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق وجہ عداوت تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔

جاں بحق ہونے والوں میں 55سالہ  سعد اللہ ، 24سالہ ابوبکر ، 2 خواتین  شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 14 سالہ اسامہ اور 10 سالہ طفیل  شامل ہیں۔