IPL سے دستبردار ہونے پر بھارتی بورڈ کی انگلش بیٹر ہیری بروک پر 2 سال کی پابندی

Mar 14, 2025 | 10:06:AM
IPL سے دستبردار ہونے پر بھارتی بورڈ کی انگلش بیٹر ہیری بروک پر 2 سال کی پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔

آئی پی ایل کے نئے قانون کے مطابق نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوجائے تو اس پر ٹورنامنٹ میں شرکت پر 2 سیزن کے لیے پابندی عائد کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو بیٹر پر 2 سالہ پابندی عائد کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہیری بروک نے رواں ماہ شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18 ویں سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔