پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بارش،وادی نیلم میں برفباری

شہرقائد میں وقفے وقفے سے تیزہواؤں اورلاہور میں45فیصد بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

Mar 14, 2025 | 10:15:AM

 (24نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیاجبکہ وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔

پنجاب میں منڈی بہاؤالدین، چکوال، اٹک، گجرات اور جہلم کے علاوہ مری میں بھی بادل برسے ہیں،خیبرپختونخوا میں چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بارش ہوئی ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی مقامات پربھی بارش ہوئی ہے۔

وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے،وہاں چوتھے روز بھی مختلف مقامات پر بارش اور سیاحتی مقامات اڑنگ کیل، تاؤبٹ، ہلمت، گریس، شونٹھر میں ایک فٹ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیلم، لوات بالا،گریس،شونٹھر ویلیز کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے اشیائے خوردونوش کی قلت ہوگئی ہے، وادی نیلم کے  بالائی علاقوں میں بجلی ،انٹرنیٹ اور مواصلات کانظام  متاثرہونے سےشہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل برفانی تودے گرنے اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بحالی میں مشکلات کاسامنا ہے، بارش اوربرف باری کا اسپیل16مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

شہرقائد میں موسم گرم اور مرطوب ہے،شہرمیں آج وقفے وقفے سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے،ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے80 فیصدکے درمیان ہے،دوسری طرف اے کیو آئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے اورپاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پرموجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 121 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہیں اورپنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ

لاہورشہر میں کبھی سرمئی بادل تو کبھی ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں نے شہر کے موسم کو چار چاند لگا دئیے ہیں،آسماں پر چھائے سرمئی بادل حوبصورت منظر پیش کرنے لگے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج 45فیصد بارش کا امکان ظاہرکیاگیاہے ،شہر میں مدھم دھوپ کی کرنیں، سرمئی بادل تو کبھی ٹھنڈی ہواوں کے جھونکوں نے شہر کے موسم کو چار چاند لگا دئیے،آسماں پر چھائے سرمئی بادل حوبصورت منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

لاہور شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 169ریکارڈ کیا گیا ہے اورفضائی آلودگی میں لاہور کا دوسرا نمبرہے۔

مزیدخبریں