سرخ ساڑھی،مانگ میں سندور: عفت عمر کی ویڈیوز وائرل

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمرکی سرخ ساڑھی اورمانگ میں سندورکے ساتھ ویڈیوزسوشل میڈیاپروائرل ہوگئیں۔
اداکارہ کی نئی ویڈیوز میں انہیں خوبصورت سُرخ ساڑھی پہنے اور سندور سے بھری مانگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
عفت عمر نے اپنی اس ویڈیو کو کیپشن بھی دلچسپ دیا ہے۔
ایک پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ کبھی کبھار آپ لباس کسی کو مارنے کے لیے اور کبھی کبھار جیتنے کے لیے پہنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال کی خواجہ سرا ہونے کے بیان کی ویڈیو جعلی نکلی
53سالہ معروف اداکارہ عفت عمر کی نئی ویڈیوزپرسوشل میڈیاصارفین تنقیدبھی کررہے ہیں،وہ سندور لگانے کے سبب ان سے نالاں نظر آ رہے ہیں۔