وزیراعظم اور آرمی چیف ملکی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے کام کررہے ہیں: گورنر سندھ

Mar 14, 2025 | 12:26:PM
وزیراعظم اور آرمی چیف ملکی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے کام کررہے ہیں: گورنر سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ملکی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے کام کررہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی آئی بی کالونی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، سٹاک ایکسچینج میں بہتری آ رہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی قرضہ ری شیڈول کردیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر بنانے کا کہا، گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا کر جامعات بنائیں گے ہم نے ایسا کوئی دعویٰ نہیں کیا لیکن پچاس ہزار طلبا آئی ٹی کورس کررہے ہیں۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مقصد صرف یہی ہے کہ لوگوں کو پیروں پر کھڑا کیا جاسکے، دشمن قوتیں حالات خراب کرنا چاہتی ہیں تاکہ ملک ترقی نہ کرے، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔