گھروں پر پتھراؤ کرنیوالے 6 ٹک ٹاکرز گرفتار

Mar 14, 2025 | 12:34:PM

(ویب ڈیسک)پشاور پولیس نے رات گئے گھروں پر پتھراؤ کرنیوالے 6 ٹک ٹاکروں کو گرفتار کرلیا۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں رات گئے گھروں پر پتھراؤ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے 6 اوباش لڑکوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان پتھراؤ کی وڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کرتے تھے،‎ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان حیات آباد کے پوش اور کمرشل علاقوں میں گھروں پر پتھراؤ کرتے اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تحریری معافی نامہ لیا اور والدین کی ضمانت پر انہیں رہا کر دیا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔

مزیدخبریں