سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ڈالر مہنگا ہو گیا 

Mar 14, 2025 | 12:34:PM
 سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ڈالر مہنگا ہو گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ  ایک لاکھ 15 ہزار 730 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، آئی ایم ایف کو منا لیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1009 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 15 ہزار 94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔