ایمن اور منال خان نے وزن کم کرنے کا راز بتا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) جڑواں اداکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان نے اپنے وزن میں کمی کا راز بتا دیا۔
ایمن خان اورمنال خان حال ہی میں ایک پروگرام میں بطورمہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور بچوں کی پیدائش کے بعد وزن میں کمی کے طریقے سے متعلق بھی گفتگو کی۔
ایمن خان نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بیٹی امل کی پیدائش سے قبل اور بعد میں بےحد موٹی ہوگئی تھیں لیکن موٹاپا ان کے جین میں ہے وہ بچپن سے اس سے نمٹتی آرہی ہیں اس لئے باآسانی وزن پھر سے کم کرلیا۔
ایمن خان اور منال خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کیلئے جم جوائن نہیں کیا بلکہ گھر میں ہی اپنی عادات اور کھانے پینے میں تبدیلیاں کر کے وزن گھٹایا۔
جڑواں بہنوں نے بتایاکہ جو خواتین وقت کی کمی اور مصروفیات کے باعث جِم نہیں جاسکتیں وہ اگر گھر پر ہی متحرک رہنے اور ورزش کرنے کی کوشش کریں تو وزن کم کر سکتی ہیں۔
ایمن خان نے بتایا کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط کرتی ہیں روغن والے کھانے اورمیٹھے سے پرہیز کرتی ہیں اور گھر پر ہی روزانہ آدھا یا 1 گھنٹہ ورزش اور چہل قدمی کرتی ہیں جس سے انہیں وزن کم کرنے میں مدد ملی۔
یہ بھی پڑھیں:اچانک شادی کیوں کی؟ماڈل واداکارعمرشہزاد نے وجہ بتادی
منال خان کا کہنا تھا کہ اگر وزن کم کرنا ہے تو باہر کے کھانے جیسے برگر پیزا وغیرہ چھوڑنا ہوگا اور گھر کے کھانے کو اعتدال پسندی کے ساتھ کھا کر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے اس کیلئے فینسی ڈائٹ ضروری نہیں۔