کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی،بیٹیاں میری دنیا ہیں:شہودعلوی

بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہی والدین سے محبت کرتے ہیں،مگر اظہار کا انداز مختلف ہوتا ہے

Mar 14, 2025 | 15:03:PM
کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی،بیٹیاں میری دنیا ہیں:شہودعلوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور اداکار شہود علوی نے بیٹوں اور بیٹیوں کے درمیان فرق پر کھل کر خیالات کا اظہار کر دیا۔

شہود علوی نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی،جہاں انہوں نے بیٹوں اور بیٹیوں کی محبت اور رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میرا بیٹا نہیں ہے، میں نے کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی کیونکہ میری بیٹیاں میری دنیا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہی والدین سے محبت کرتے ہیں، مگر اظہار کا انداز مختلف ہوتا ہے، بیٹیاں اپنی محبت کا اظہار زیادہ کرتی ہیں، جبکہ بیٹے کچھ فاصلہ رکھتے ہیں، بیٹے گھر کی ذمہ داریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ والدین سے کچھ دور ہو جاتے ہیں،جبکہ بیٹیاں زیادہ قریب رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میگھن مارکل نے نئے پوڈکاسٹ شو کا اعلان کر دیا

پوڈکاسٹ کے دوران شہود علوی نے اداکاروں کو تنقید کا سامنا کرنے سے متعلق مفید مشورے بھی دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر شخص اتنا ذہین نہیں ہوتا کہ وہ آپ کے کردار یا آپ کی زندگی کے حالات کو سمجھ سکے، اس لیے اگر آپ اداکار ہیں، تو آپ کو ٹرولنگ (تنقید) کے لیے تیار رہنا چاہیے، صبر اور تحمل سے لوگوں کو اپنے نقطۂ نظر سے آگاہ کریں، ہر کسی سے یہ امید نہ رکھیں کہ وہ آپ کے کام کو فوراً سمجھ لے گا، منفی تنقید کا مثبت جواب دینا ایک فن ہے اور یہی رویہ کامیاب اداکاروں کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔